ن لیگ میں شمولیت کی خبریں، چوہدری سرور خود میدان میں آ گئے

9  مئی‬‮  2022

مسلم لیگ ن میں شمولیت کے معاملے پر سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کے ترجمان کا بیان سامنے آ گیا ہے۔

ترجمان چوہدری سرور راشد سپرا نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سابق گورنر پنجاب نے سیاسی مستقبل کے حوالے سے ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا، نجی چینلز بغیر تصدیق کئے اور بغیر موقف لئے خبر دینے سےگریز کریں۔

راشد سپرا کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور اپنے  ساتھیوں سے مشاورت کے بعد کوئی حتمی فیصلہ کریں گے، سیاسی مستقبل کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا خود میڈیا کو آگاہ کریں گے۔

یاد رہے کہ تھوڑی دیر قبل سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کی ن لیگ سے معاملات طے ہونے کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved