جیو کاپی ایس ایل 7 اور8 کیلئے میڈیا رائٹس کو پھر سے متنازع بنانے کی کوشش

9  مئی‬‮  2022

جیو کی جانب سے پی ایس ایل 7 اور 8 کے لیے میڈیا رائٹس کو ایک بار پھر متنازع بنانے کی کوشش کی جانے لگی۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل 7 اور 8 کے میڈیا رئئٹس پر عدالت عظمیٰ کی سبکی پر اب جیو نے ن لیگی حکومت کا سہارا لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیو کے مبینہ دباؤ پرلیگی حکومت نے میڈیا رائٹس معاملے پر کمیٹی کی تیاری کرلی جبکہ لاہور ہائیکورٹ میں جیو کی درخواست مسترد ہوئی اور اپیل زیر سماعت ہے، عدالت میں زیر سماعت معاملے پر انکوائری کمیٹی تشکیل نہیں دی جاسکتی۔

جیو نے پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کے جھوٹے الزامات لگائے، ہائیکورٹ نے مسترد کیے، لاہور ہائیکورٹ نے معاہدہ نیک نیتی جبکہ جیو کی درخواست بدنیتی پر مبنی حملہ قرار دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا کہ جوائنٹ وینچر کو کالعدم کرنا ناانصافی ہوگی، عدالت کا کہنا تھا کہ جیو مفاد کے لیے کا پی ٹی وی، اے آر وائی معاہدہ منسوخ کروانا چاہتا ہے اور درخواست عوامی نہیں ذاتی مفاد کے لیے تھی۔

واضح رہے کہ پی ٹی وی نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ جیو جوائنٹ وینچر پراسس میں شریک نہیں ہوا تھا جبکہ پی سی بی کا کہنا تھا کہ اے آر وائی اور پی ٹی وی نے کنسورشیم سے زیادہ بولی دی تھی، عدالت کو بتایا گیا تھا کہ بڈنگ اوپن تھی جیو سمیت فریقین نے رضامندی ظاہر کی۔

دوسری جانب جیو کاکہنا ہے کہ محکمانہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کے مطابق من پسند کمپنیوں کوخلاف ضابطہ ٹھیکے دیے گئے، من پسند پارٹیوں کے ٹیکس بھی معاف کیے گئے، قومی خزانے اور  خسارے کا شکار پی ٹی وی کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔

جیو کے مطابق تحقیقاتی رپورٹ میں وزیراعظم عمران خان کے براہ راست حکم پر غیرقانونی کام کیے گئے، پی ٹی وی اسپورٹس کے ٹھیکے دینے کے وقت وزیر اطلاعات فواد چوہدری تھے۔

ذرائع کے مطابق اربوں روپےکے نقصان، قاعدے قانون کی خلاف ورزیوں پرکارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل 7، 8 اور ورلڈکپ کے ٹھیکوں میں مالی اور قانونی جرائم کا ارتکاب کیا گیا، پیپرا رولز،  پی ٹی وی بورڈ کے قواعد و ضوابط کی دھجیاں اڑائی گئیں، ٹھیکوں کی بولی کا عمل نقائص سے بھرپور اور غیر شفاف تھا۔

جیو کا کہنا ہے کہ جائز بولیاں دینے والوں کو غیر شفاف طریقے سے دانستہ طور پر مسابقتی عمل سے باہر کیا گیا۔

جیوکا یہ بھی کہنا ہے کہ مشکوک، مینوپلیٹڈ طریقہ کار اپنانے سے  پی ٹی وی کو  بھاری مالی نقصانات ہوئے،تمام کمپنیوں کو مقابلےکا منصفانہ ماحول فراہم نہیں ہوا، اس عمل سے پی ٹی وی کو  بھاری مالی نقصانات ہوئے۔

جیوکے مطابق قواعد کے برعکس پی ٹی وی اسپورٹس کے کنٹریکٹس دینے اور اربوں روپے کی ادائیگیوں پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے، ایف آئی اے نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ سمیت دیگر اہم شواہد اور  ریکارڈ حاصل کرلیا ہے،  ایف آئی اے نے پی ایس ایل کے  ٹھیکوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرلیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved