صدر مملکت نے اشتر اوصاف کی بطور اٹارنی جنرل تعیناتی کی منظوری دے دی

9  مئی‬‮  2022

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ایڈووکیٹ اشتر اوصاف کو بطور اٹارنی جنرل پاکستان (اے جی پی) تعینات کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

ایوان صدر سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 100 (1) کے تحت وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی سفارش پر اشتر اوصاف کو اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات کردیا ہے۔

آئین کے آرٹیکل 100 (1) کے مطابق صدر مملکت اٹارنی جنرل آف پاکستان کے عہدے پر ایسے شخص کو تعینات کرے گا جو سپریم کورٹ کا جج بننے کی اہلیت رکھتا ہو۔

یاد رہے کہ سابق اٹارنی جنرل خالد جاوید خان حکومت کی برطرفی کے بعد عہدے سے مستعفی ہو گئے تھے۔ بعد ازاں نئی حکومت کی کابینہ کی تشکیل کے بعد 7 مئی کو وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اشتر اوصاف کی تعیناتی کی سمری منظوری کیلئے صدر مملکت کو بھیجنے کی تصدیق کی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved