بلی تھیلے سے باہر آ گئی، وزیراعظم کا نیب قوانین میں بڑی تبدیلیوں کا فیصلہ

9  مئی‬‮  2022

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے  کہ بیوروکریسی کو تحفظ فراہم کرنے کے نظام میں اصلاحات میں کی جائیں گی اور نیب قوانین سمیت دیگر رولز میں بھی  تبدیلیاں لائی جائیں گی۔ 

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے بیورو کریسی کو تحفظ فراہم کرنے نظام میں اصلاحات کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت نیب قوانین سمیت دیگر رولز میں تبدیلیاں لائی جائیں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اعلیٰ سطحی اور بااختیار کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی ہے، جس  کے سربراہ سابق سینئر بیورو کریٹ ناصر محمود کھوسہ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق کمیٹی میں سابق چیف سیکرٹریز، سابق وفاقی سیکرٹریز، سابق آئی جیز سمیت دیگر افراد شامل ہوں گے، جن کا تعین ناصر محمود کھوسہ خود کریں گے۔

مذکورہ  کمیٹی کو مکمل اختیار ہوگا کہ وہ کسی بھی محکمے سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لیکر سفارش کرسکتے ہیں۔ اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہائی پاور کمیٹی تمام تر صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ہمیں تجاویز فراہم کرے، ناصر محمود کھوسہ بہترین انتہائی قابل اور تجربہ کار بیوروکریٹ ہیں ان کی خدمات لے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ہائی پاور کمیٹی بنانے کا فیصلہ بیوروکریٹس کے تحفظات سمیت دیگر مسائل کے پیش نظر کیا گیا ہے، ہائی پاور کمیٹی بیوروکریسی کے تحفظات اور دیگر مسائل کا جائزہ لے کر انہیں ختم کرنے بارے میں تجاویز دے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ کمیٹی  نیب قوانین سمیت دیگر قوانین اور آرڈیننس میں ضروری تبدیلیوں سے متعلق تجاویز دے گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved