وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملکی اداروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
تفصیلات کے مطابق آج قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کے پچھلے 70 سالوں میں پہلی بار ہمارے آئنی اداروں نے کہا کہ ہم آئنی طریقوے سے کام کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ 70 سالوں میں تمام اداروں نے اپنی حدود سے تجاوز کیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک پنڈی والے پی ٹی آئی کو سپور ٹ کر تے رہے تب تک سب ٹھیک تھا ، جب وہ نیوٹرل رہے تو عمران خان نے تمام اداروں کیخلاف محاذ آرائی شروع کی ۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخ میں جب بھی مارشل لاء لگا ہم نے خوب تنقید کی میں تا ریخ کی نفی نہیں کرنگا اور ان کا کہنا تھا کہ ون پیج پر ہونےکی حقیقت ذاتی مفادات کا تحفظ تھا ان کا کہنا تھا کہ ہم نے کچھ دنوں میں جو عمران خان کو آئینی طریقے سے اتارا اس کام میں کسی رکن نیشنل اسمبلی کو فون نہیں آیا جب کہ عمران خان سب سے زیادہ مدد گار ثابت رہے کیوں کہ اتحادیوں کے ساتھ ان کا رویہ اچھا نا تھا ۔
ان کا کہنا تھا عمران خان نے کبھی اپنے جلسوں میں اپنے منصوبوں کی بات نہیں کی بلکہ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے صرف مخالفین کو گالم گلوچ سے نوازا ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ان کے قریب ترین لوگوں اور وزرا نے کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا ، پوسٹنگ ٹرانسفر پر بھی کرپشن کی گئی ۔
ان کا کہنا تھا کہ نو منتخب وزیر اعظم کو اتحادیوں کی سپورٹ کے ساتھ ہر کام آئن میں رہ کر کام کر نا ہو گا ۔
وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان خود سب سے بڑا میر جعفراور میر صادق ہے ،عمران خان نے لوگوں کو گالیاں دینا سکھایا ۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے مذہب سے لے کر امریکا اور بھارت کارڈ استعمال کیا،عمران نیازی نے ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کی،ذاتی پسند یا نہ پسند پر اب کچھ نہیں ہوگا،عمران خان نے جلسوں میں اپنی کارکردگی کا ذکر نہیں کیا،انہوں نے کہا کہ عمران خان کا تکبر اور توہین آمیز رویہ اپوزیشن کے لیے مدد گار ثابت ہوا، تمام ادارے آئین کے ماتحت ہیں تمام کی حدود واضح کی گئی ہے،پاکستان کا آئین ایک مقدس دستاویز ہے،انہوں نے کہا کہ عمران خان آج بھی سرکاری گاڑی استعمال کررہاہے ۔عمران خان نے رشتہ داروں کی کرپشن کی داستانیں آج بھی موجود ہیں ۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان اور اس کے لوگوں کی کرپشن کی داستانیں موجود ہیں،وقت آگیا ہے کہ ہمیں بہت بڑے فیصلے کرنے پڑیں گے،ان کا کہناتھا کہ عمران خان تازہ ہوا کا نہیں بلکہ ایک بدبودار جھونکا ثابت ہوا،ایک نیا نمونہ اور تحفہ پیش کیاگیا جس کو عمران خان کہاجاتاہے،عمران خان نے ریاست مدینہ کے نام پر عوام کو بے وقوف بنایا۔