سری لنکا میں عوامی احتجاج کے بعد وزیراعظم راجا پاکسے مستعفی

9  مئی‬‮  2022

سری لنکا میں شدید  معاشی بحران کے بعد ملک گیرمظاہروں میں  شدت کے باعث  وزیراعظم مہندا راجا پاکسے مستعفی ہوگئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم راجا پاکسے نے ملک میں شدید معاشی بحران کے خلاف ملک بھر میں ہونے والے احتجاج پر استعفیٰ دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مططابق راجا پاکسے کا استعفیٰ ایسے وقت آیا ہے جب دارالحکومت کولمبو میں حکومت کے حامیوں اور مخالفین میں شدید جھڑپیں ہو رہی ہیں، جس کے باعث کولمبو میں غیر معینہ مدت کیلئے کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ملک گیر احتجاج میں  مظاہرین  وزیراعظم راجا پاکسے کے بھائی اور سری لنکا کے صدرگوتابایا راجا پاکسے سے بھی استعفے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ  سری لنکن صدرکےحامیوں کی کولمبو میں صدارتی دفتر کے باہر دھرنا دینے والے مظاہرین سے جھڑپوں میں اب تک  2 افراد ہلاک اور 138 زخمی ہوچکے ہیں۔

یاد رہےکہ سری لنکن صدرکےدفترکے سامنےمظاہرین9 اپریل سے دھرنا دئیے بیٹھے ہیں، مظاہرین کا مطالبہ ہےکہ سری لنکن صدر فوری طور پر مستعفی ہوں۔

واضح رہےکہ سری لنکا گذشتہ ایک ماہ سے شدید معاشی بحران کا شکار ہے،  جہاں حکومت کے پاس تیل کی درآمدکیلئے  غیر ملکی کرنسی کا بحران ہے اور تیل کی قلت کے باعث ملک کو بجلی کی بھی شدید کمی کا سامنا ہے، شہری پیٹرول اور ایندھن کیلئے گھنٹوں قطار میں لگنے پر مجبور ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved