حنیف عباسی نے شیخ رشید کو بڑی دھمکی دے دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ شیخ رشید یاد رکھیں میں آپ کا پیچھا اس وقت تک کروں گا جس وقت تک میرے جسم میں جان ہے ، آپ کہیں سے الیکشن لڑیں گے میں آپ کے خلاف الیکشن لڑوں گا میری فیملی کے لوگ لڑیں گے اور سیاسی طور میں آپ کا گلی، محلوں میں پیچھا کروں گا۔ شیخ رشید تگڑے ہوجائیں میں بھاگنے والا نہیں ہوں ، میں سیاسی میدان میں آپ کا مقابلہ کروں گا۔میرا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ ساری دنیا پڑھ چکی ہے جس میں مجھے ضمانت دی گئی اور میری سزا کو معطل کیا گیا۔
محمد حنیف عباسی کا سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی جانب سے ان کی بطور وزیر اعظم کے معاون خصوصی تعیناتی اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے معاملہ پر ایک نجی ٹی وی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہنا تھا کہ میں تو یہی کہوں گا کہ شیخ صاحب تگڑے ہوں اور میدان میں آئیں، آپ ساری زندگی مجھ سے الیکشن ہارتے آئے ہیں ، شیخ رشید نے ایک کوشش302کے مقدمہ کی2005میں کی اوردوسری آپ نے نائن سی میرے ساتھ اور میرے اہلخانہ کے ساتھ زیادتی کی، تیسراآج آپ کو ہوش آیا کہ میرے خلاف پھر الیکشن لڑے گا میں پھر عدالت میں چلا جاتا ہوں،شیخ رشید یاد رکھیں میںآ پ کا پیچھا اس وقت تک کروں گا جس وقت تک میرے جسم میں جان ہے ، آپ کہیں سے الیکشن لڑیں گے میں آپ کے خلاف الیکشن لڑوں گا میری فیملی کے لوگ لڑیں گے اور سیاسی طور میں آپ کا گلی، محلوں میں پیچھا کروں گا۔ راولپنڈی کے اندر حق اور سچ کی فتح ہو گی۔
یاد رہے کہ عدالت نے (ن) لیگ کے رہنما حنیف عباسی کو وزیراعظم کا معاون خصوصی بنانے کے خلاف درخواست پر وفاق کو بذریعہ سیکرٹری کابینہ ڈویژن اور حنیف عباسی کو نوٹسز جاری کردئیے تھے۔
عدالت نے وزیراعظم کو حنیف عباسی کی بطور معاون خصوصی تعیناتی پر نظرثانی کا حکم دیتے ہوئے سماعت 17 مئی تک ملتوی کردی تھی۔