وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے بلین ٹری سونامی خیبر پختون خوا پراجیکٹ کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہا کہ نیب بلین ٹری سونامی پراجیکٹ کی تحقیقات کر رہا ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ سابقہ حکومت نے وزارت برائے ماحولیاتی تبدیلی کو محض بلین ٹری کی وزارت بنادیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ بلین ٹری پروجیکٹ پر اٹھائے تمام تر اعتراضات کے حقائق جلد عوام کے سامنے لائیں گے، نیب نے اس حوالے سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹین بلین ٹری سونامی میں سب سے بڑا پرفارمر سندھ تھا۔