ٹی وی چینلز کا فوج، عدلیہ کے خلاف نفرت انگیزمواد نشر کرنے پر پیمرا کا ردعمل سامنے آگیا۔
پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چند سیٹلائٹ ٹی وی چینلز ایسا مواد نشر کر رہے ہیں جو ریاستی اداروں یعنی مسلح افواج اور عدلیہ کو بدنام کرنے اور ان کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔
پیمرا کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہےکہ چینلز کی جانب سے ایسا مواد نشر کرنا اتھارٹی کی جاری کردہ ہدایات، پیمرا الیکٹرانک میڈیا (پروگرامز اینڈ ایڈورٹائزمنٹ) کوڈ آف کنڈکٹ 2015 کی دفعات اور اعلیٰ عدالتوں کے وضع کردہ اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔
پیمرا کا اپنے نوٹس میں کہنا ہے کہ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 19 کے مطابق اظہار رائے کی آزادی ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔
پیمرا کا کہنا ہے کہ لائسنس دہندگان اس بات کو یقینی بنائیں کہ ان کے پلیٹ فارم کو کوئی بھی ریاستی اداروں کے خلاف کسی بھی طرح سے توہین آمیز ریمارکس کے لیے استعمال نہ کرے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں پیمرا آرڈیننس 2002 کے سیکشن 27، 29، 30 اور 33 کے تحت پیمرا (ترمیمی) ایکٹ 2007 کے مطابق قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ٹی وی چینلز کا فوج، عدلیہ کے خلاف نفرت انگیزمواد نشر کرنے پر پیمرا کا بڑا ایکشن
9
مئی 2022
