روس میں وکٹری ڈے پریڈ پر فوجی پریڈ اور پیو ٹن کا خطاب

9  مئی‬‮  2022

روس میں وکٹریڈے پریڈ پر فوجی پریڈ اور پیو ٹن نے خطاب کیا۔

تفصیلات کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کی عسکری کارروائی مغرب کی پالیسیوں کا ردعمل ہے۔ پوٹن نے دوسری عالمی جنگ میں نازیوں کے خلاف ریڈ آرمی کی کامیابی کے ستتر سال پورے ہونے کے موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے نازی جرمنی کے خلاف جنگ کا موازنہ روس کی یوکرین میں عسکری کارروائی سے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں روس کی عسکری مہم ممکنہ جارحیت کو کچلنے کا بر وقت اقدام تھا۔ روسی صدر کے مطابق ڈونباس خطے میں یوکرینی افواج کے خلاف لڑنے والے فوجی اپنی سرزمین کا دفاع کر رہے ہیں۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر وولوديمير زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک روس کو دوسری عالمی جنگ کی کامیابی کا سہرا نہیں لینے دے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved