سکول پر حملے سے 60 افراد جان سے گئے، زیلینسکی

9  مئی‬‮  2022

یوکرینی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ سکول پر حملے سے 60 افراد جان سے گئے

تفصیلات کے مطابق يوکرينی صدر وولوديمير زيلنسکی نے تصديق کر دی ہے کہ مشرقی يوکرين کے بلوگورويکا گاؤں ميں ايک اسکول کی عمارت پر روسی فضائی حملے ميں ساٹھ افراد ہلاک ہوئے۔ چوبيس فروری سے جاری جنگ ميں يہ اب تک ايک دن ميں ہلاک ہونے والوں کی سب سے زيادہ تعداد ہے۔ يہ حملہ ہفتے کو ايک اسکول کی عمارت پر کيا گيا تھا، جس ميں نوے افراد نے پناہ لے رکھی تھی۔ دريں اثناء گزشتہ روز امريکی فرسٹ ليڈی جل بائيڈن اور کينيڈا کے وزير اعظم جسٹن ٹروڈو نے يوکرين کے غير اعلانيہ دورے کيے۔ زيلنسکی نے بھی جی سيون ممالک کے اجلاس ميں شرکت کی۔

دوسری جانب روسی صدر ولادیمیر پوٹن کا کہنا ہے کہ یوکرین میں روس کی عسکری کارروائی مغرب کی پالیسیوں کا ردعمل ہے۔ پوٹن نے دوسری عالمی جنگ میں نازیوں کے خلاف ریڈ آرمی کی کامیابی کے ستتر سال پورے ہونے کے موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے نازی جرمنی کے خلاف جنگ کا موازنہ روس کی یوکرین میں عسکری کارروائی سے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں روس کی عسکری مہم ممکنہ جارحیت کو کچلنے کا بر وقت اقدام تھا۔ روسی صدر کے مطابق ڈونباس خطے میں یوکرینی افواج کے خلاف لڑنے والے فوجی اپنی سرزمین کا دفاع کر رہے ہیں۔ دوسری جانب یوکرین کے صدر وولوديمير زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ان کا ملک روس کو دوسری عالمی جنگ کی کامیابی کا سہرا نہیں لینے دے گا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved