میتھیو ہیڈن کا بنگلہ دیش میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کیلئے اردو میں پیغام

18  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کنسلٹنٹ میتھو ہیڈن نے بنگلہ دیش میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کیلئے اردو میں پیغام جاری کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

میتھیو ہیڈن کا ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں برسبین کے قرنطینہ سینٹر میں بیٹھا اپنی آئیسولیشن مکمل کر رہا ہوں، مگر میرا دل ڈھاکہ میں موجود پاکستان کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف کے ساتھ جڑا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری تمام تر نیک تمنائیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کو مخاطب کرتے ہوئے میتھیو ہیڈن کا کہنا تھا کہ شاباش لڑکو، چھا جاؤ۔

پاکستان زندہ آباد

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved