خالصتان کیلئے ریفرنڈم کی کال، سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ

9  مئی‬‮  2022

بھارت میں خالصتان کیلئے ریفرنڈم کی کال پر سیکیورٹی میں غیر معمولی اضافہ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں نو مئی پیر کی صبح ریاستی اسمبلی پر خالصتان کی حمایت میں پرچم لہراتے اور عمارت کی دیواروں پر ریفرنڈم کرانے کے حق میں بہت سے نعرے لکھے ہوئے دیکھے گئے۔ ریاستی حکومت نے اس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے یو اے پی اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ چند روز قبل ہی ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ میں بھی خالصتان کی حمایت اور اس کی مخالفت میں سخت گیر ہندوؤں اور سکھوں کے درمیان پر تشدد مظاہرے ہوئے تھے۔ بھارت میں سکھوں کا ایک گروپ اپنے لیے ایک علیحدہ ریاست ’خالصتان‘ کے قیام کی حمایت میں مہم چلاتا رہا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved