گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گورنر ہاؤس پر حملہ ہوا تو نتائج کے ذمہ دار آپ لوگ ہوں گے۔
گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا ہے کہ صوبے میں ایک ماہ سے آئین اور قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ گورنر ہاؤس پر حملہ ہوا تو نتائج کی ذمہ داری وزیراعظم، وزیرداخلہ پر ہوگی۔گورنر پنجاب نے کہا کہ حملے کے نتائج کی ذمہ داری اٹارنی جنرل اور صوبے کے وزیراعلیٰ پر بھی ہوگی۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی وزیراعظم کی ایڈوائس مسترد کردی۔صدر مملکت نے گورنر پنجاب کو ہٹانے کی سمری مسترد کرتے ہوئے کہا کہ گورنر پنجاب کو صدر پاکستان کی منظوری کے بغیر نہیں ہٹایا جاسکتا، آئین کے آرٹیکل 101 کی شق 3 کے مطابق گورنر صدر کی رضا مندی تک رہے گا۔
صدر عارف علوی نے کہا کہ گورنر پر بدانتظامی کا کوئی الزام ہے نہ کسی عدالت سے سزا ہوئی، گورنر پنجاب نے نہ ہی آئین کے خلاف کوئی کام کیا، انہیں ہٹایا نہیں جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ صدر کا فرض ہے کہ آئین کے آرٹیکل 41 کے مطابق پاکستان کے اتحاد کی نمائندگی کرے