پاکستان کی جانب سے افغانستان کیلئے امدادی سامان روانہ

10  مئی‬‮  2022

پاکستان کی جانب سے افغانستان کیلئے امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی جانب سے افغانستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف سامان کی دوسری کھیپ روانہ کردی گئی ہے۔وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر این ڈی ایم اے نے پاکستان ائیرفورس کےC-130 طیارے کے ذریعے افغانستان کے سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف سامان کی دوسری کھیپ مزار شریف کے لیے روانہ کر دی ہے۔ ریلیف سامان کی یہ کھیپ فیملی ٹینٹ، آٹا، چاول اور چینی پر مشتمل ہے۔ واضح رہے کہ اس سلسلے کی پہلی کھیپ 7مئی کو روانہ کی گئی تھی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved