قائم مقام گورنر پنجاب، چوہدری پرویز الٰہی کا بڑا فیصلہ

10  مئی‬‮  2022

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے قائم مقام گورنر پنجاب بننے سے انکار کر دیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ق) نے بتایا ہے کہ گورنر ہاؤس کا عملہ چوہدری پرویز الہٰی کے پاس پنجاب اسمبلی میں قائمقام عہدے کی سمری پر دستخط کیلئے آیا تھا، جسے چوہدری پرویز الٰہی نے واپس بھجوا دیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ق) نے چوہدری پرویز الہٰی کے گورنر پنجاب بننے سے انکار کی بھی  تصدیق کر دی ہے۔

برطرفی کے بعد   گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا کہنا تھا کہ آئینی ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعد آئینی اور قانونی لائحہ عمل کا اعلان کروں گا۔

ذرائع حکومت پنجاب کے مطابق عمر سرفراز چیمہ اب گورنر نہیں رہے، انہیں اب سیکیورٹی نہیں دی جارہی۔گورنر ہاؤس کے باہر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور پولیس ہائی الرٹ پر ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved