عمران خان نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیسے کی، ندیم افضل چن کا بڑا انکشاف

10  مئی‬‮  2022

سابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے جنرل باجوہ کوایکسٹینشن منتیں کرکے دی تھی۔

نجی نشریاتی ادارے کے پرو گرام میں گفتگو کرتے ہوئے ندیم افضل چن کا کہنا تھا  کہ سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف کو منتیں کرکے ایکسٹینشن دی تھی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان بعد میں کسی اور کو آرمی چیف لگانا چاہتے تھے، اس لئے  وقت کا حساب لگا کر جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی۔ ندیم افضل چن نے کہا کہ عمران خان تو  2028ء تک حکومت بنا کر بیٹھے تھے۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ  اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ، الیکشن کمیشن میں کون ہو گا، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کون کون ہو گا، اور اداروں میں سے کس کس کوسائیڈ پر کرنا ہے، یہ سب کچھ طے کر لیا گیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved