سی این جی صارفین کیلئے بری خبر آگئی حکومت نے نیا ٹیکس عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر نے سی این جی پر سیلز ٹیکس وصولی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
سیلز ٹیکس وصولی کے لیے ریجن ون میں سی این جی کی 140 روپے فی کلو گرام ویلیو مقرر کی گئی ہے جبکہ ریجن ٹو میں 135 روپے فی کلو گرام کے حساب سے سی این جی کی ویلیو مقرر کی گئی ہے۔
اسلام آباد، راولپنڈی،گوجرخان،خیبرپختونخواہ اور بلوچستان ریجن ون میں شامل ہو گا۔ ریجن ون میں سی این جی سے 140 روپے فی کلو گرام پر سیلز ٹیکس وصول ہو گا۔
سندھ اور پنجاب پر مشتمل ریجن ٹو میں سی این جی سے 135 روپے فی کلو گرام پر سیلز ٹیکس وصول ہوگا۔