پاکستان میں آج فی تولہ سونے کی قیمت میں غیر معمولی اضافے کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج پاکستان میں فی تولہ سونےکی قیمت 1400 روپے کے بڑے اضافے کے بعد ایک لاکھ 34 ہزار 400 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 1200 روپے کے بڑے اضافے کے بعد ایک لاکھ 15 ہزار 226 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے کے بعد 1863 ڈالر ہو گئی ہے۔