حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی رکن کا ایوان میں شکوہ

10  مئی‬‮  2022

 حکومتی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی رکن نےایوان میں حکومتی جماعت سے  شکوہ کر دیا ۔

حکومتی اتحادی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کی رکن قومی اسمبلی کشور زہرا نے ایوان میں مناسب جگہ الاٹ نہ کرنے کا شکوہ کیا ہے۔

قومی اسمبلی اجلا س کے دوران کشور زہرہ نے اسپیکر راجا پرویز اشرف سے استفسار کیا کہ اتحادیوں کو آپ نے کیا صرف کورم پورا کرنے کےلیے رکھا ہوا ہے؟

انہوں نے کہا کہ اگر ایوان میں مجھے مناسب جگہ الاٹ نہ ہوئی تو کل سے نہیں آؤں گی۔

اسپیکر راجا پرویز اشرف نے اسمبلی عملے کو ایم کیو ایم کی ایم این اے کا مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved