پاکستان تحریک انصاف لندن نے وزیراعظم شہباز شریف کی آمد اور نواز شریف سے ملاقات کے موقع پر احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سمیت ن لیگ کی سینئر قیادت آج لندن روانہ ہو رہی ہے، جو کل مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کریں گے۔ پارٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں بڑے فیصلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
دوسری جانب تحریک انصاف لندن نے اس دوران نوازشریف کے دفتر کے باہر احتجاج کی کال دے دی ہے۔صدر پی ٹی آئی لندن میاں وحید الرحمن کا کہنا ہے کہ مظاہرہ حسن نواز کے دفتر کے باہر کل شام چار بجے ہوگا۔