وزیراعظم سے ورلڈ بینک کے نائب صدر ہارٹ وگ شیفر کی ملاقات

10  مئی‬‮  2022

وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں عالمی بینک کے تعاون کو سراہتے ہوئے زراعت، پیشہ وارانہ تربیت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے ورلڈ بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا ریجن مسٹر ہارٹ وگ شیفر نے ملاقات کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نائب صدر کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں عالمی بینک کے تعاون کو سراہا۔

وزیراعظم نے فریقین کے درمیان باہمی تعلقات بالخصوص زراعت، پیشہ وارانہ تربیت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔فریقین نے قریبی رابطے میں رہنے اور مشترکہ مقاصد کے حصول کے لئے مل کر کام کرنے پر بھی اتفاق کیا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved