لندن میں ن لیگ کی بڑی بیٹھک، کیا نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ ہو گیا، رانا ثناء اللہ کا بڑا بیان

10  مئی‬‮  2022

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت بن چکی ہے، کابینہ تشکیل پانی ہے، اپنے لیڈر کے پاس جانا اعزاز ہے۔

نجی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف اپنی صحت کے معاملات ٹھیک کر کے ہی واپس آئیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اب  پنجاب کی حکومت بن چکی، کابینہ کی تشکیل کو حتمی شکل دینے کیلئے لندن جانا میرے لئے بھی اعزاز کی بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کرتے رہیں جلسے، ہم پر اس کا کوئی دباؤ نہیں ہے۔ عمران خان 25 ہزار لوگ بھی لے کر اسلام آباد نہیں پہنچ سکتے، پروپیگنڈا سے اگر الیکشن جیتا جاسکتا تو عمران خان 2013ء میں بھی جیت جاتے، عمران خان جو مداخلت ڈھونڈ رہے ہیں وہ اب نہیں ہوگی، کیونکہ آج ادارے اپنے کام سے کام رکھ رہے ہیں ۔

یاد رہے کہ  وزیراعظم شہباز شریف  سمیت ن لیگ کی سینئر قیادت آج لندن روانہ ہو رہی ہے، جو مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کرے گی۔ پارٹی کی اعلیٰ سطحی میٹنگ میں بڑے فیصلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved