عمران خان کے الزامات پر امریکی محکمہ خارجہ نے وضاحتی بیان جاری کر دیا

11  مئی‬‮  2022

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نےکہا ہے کہ عمران خان کے الزامات پروپیگنڈا، ناقص معلومات اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ میں پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان کے الزامات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ  پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔ جھوٹ، پروپیگنڈے اورڈس انفارمیشن کو پاکستان سے تعلقات میں آڑے آنے نہیں دیں گے۔نیڈ پرائس نے عمران خان کے الزامات کو پرو پیگنڈا، غلط، ناقص معلومات اور جھوٹ پر مبنی قرار دیدیا۔

انہوں نے کہا کہ فوری طور پر پاکستانی حکام سے کسی شیڈول ملاقات کا علم نہیں۔ گزشتہ ہفتے امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو آگے بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی ہے۔

نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ اس موقع پر افغانستان، دہشتگردی، تجارت، ماحولیات، توانائی، صحت اور تعلیم سمیت کئی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved