زرداری کی ڈبل گیم، لانگ مارچ کے ممکنہ نتائج، ن لیگ کی لندن بیٹھک کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی

11  مئی‬‮  2022

مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کی لندن میں ہونے والی اہم بیٹھک کی وجوہات سامنے آ گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پارٹی کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی کو خصوصی پیغام دے کر لندن بھیجا ہے، جہاں خاقان عباسی نے ملک کے معاشی مسائل کے متعلق سابق وزیراعظم نواز شریف کو آگاہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے نواز شریف کو حکومت کے ابتدائی دنوں پیش آنے والی مشکلات اور معاملات  پر بریفنگ دی، انہوں نے نواز شریف کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے معاشی طور پر جو حا لات بنا دئیے ہیں ان میں ملک چلانا بہت مشکل ہے۔

عمران خان اور ان کی حکومت نے مہنگائی کا طو فان برپاکیا، لیکن  جب  سے ہم حکومت میں آئے ہیں،  اس مردہ گھوڑے میں جان پڑ گئی ہے، لیکن  عمران خان اب ہر چیز ملیامیٹ اور ملک میں خانہ جنگی چاہتے ہیں۔شاہد خاقان عباسی نے بتایا کہ  بظاہر عمران خان کا مطالبہ ہے کہ فوری الیکشن ہوں مگر حقیقی طور پروہ ایسا نہیں چاہتے۔

شاہد خاقان عباسی نے نوازشریف کو بتایا کہ حکومت کی اتحادی پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری بھی ہمارے ساتھ  ڈبل گیم کر رہے ہیں۔ ہمیں عمران  خان کے لانگ مارچ کو ڈنڈے کے زور سے نہیں ہوش سے روکنا ہوگا ،جس کیلئے ضروری ہے کہ فوری الیکشن کا اعلان کردیا جائےایسا کرنے سے عمران خان کے غبارے سے ہوا نکل جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف بھی موجودہ سیٹ اپ اور بعض فیصلوں سے ناخوش ہیں، اس لئے لندن ملاقات میں کوئی بڑا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved