پرانا پاکستان کینسر کی دوا بھی ہڑپ گیا، مریض رل گئے

11  مئی‬‮  2022

صوبائی دارالحکومت لاہور کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کینسر کے مریضوں کو مفت فراہم کی جانے والی دوائی نایاب ہو گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق صحت کے شعبے میں انقلاب برپا کرنے کی دعوے دار حکومت کے آتے ہی کینسر کی دوا نایاب ہو گئی ہے۔ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں سے مفت ملنے والی دوا کیلئے مریض سخت گرمی اور دھوپ میں دھکے کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق دور حکومت میں  کینسر میں مبتلاء ضرورت مند اور غریب مریضوں کو کینسر کی سی ایم ایل نامی دوا مفت فراہم کی جاتی تھی، جس سے ہزاروں مریض مستفید ہوتے تھے، لیکن پنجاب میں حکومت کی تبدیلی کیساتھ ہی وہ دوا سرکاری ہسپتالوں سے غائب کر دی گئی ہے، اور کینسر جیسے موذی مرض کا شکار مریض  میلوں کا سفر طے کر کے جب سرکاری ہسپتال پہنچتے ہیں تو انہیں دوا کی فراہمی سے صاف انکار کر دیا جاتا ہے۔

مریضوں نے موجودہ حکومت خصوصاً وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  سے درد مندانہ اپیل ہے کہ وہ کینسر جیسی بیماری میں مبتلا افراد پر رحم کریں اور کینسر کی دوائی کی مفت  فراہمی یقینی بنائیں، ان کے اس اقدام سے ہزاروں لوگ وقت سے پہلے موت کے منہ میں جانے سے بچ جائیں گے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved