الیکشن کب ہونگے؟ سابق صدر آصف زرداری نے بتا دیا

11  مئی‬‮  2022

سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے بتا دیا کہ  الیکشن کب ہونگے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی  میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ  ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف سے بات کرنے کے بعد بات کر رہے ہیں۔

سابق صدر نے کہا کہ ہم الیکشن سے ڈرتے ہیں؟ لیکن پہلے انتخابی و نیب اصلاحات کریں گے، میاں صاحب سے گزشتہ رات رابطہ ہوا، ہم تو ٹماٹر اور آلو کے لیے آئے ہیں، ہم نے سلیکٹڈ کو سیاسی طاقت سے ہٹایا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ انہوں نے پچھلے 4 سال میں کیا کیا؟ کہتا رہا دھاندلی ہوئی الیکشن کرائیں لیکن کسی نے نہیں سنا۔ انہوں نے کہا کہ ایک شخص مجمع اکٹھا کر کے لوگوں کو گمراہ کر رہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو یہاں کے مسائل کا پتا ہی نہیں ہے۔

سابق صدر پاکستان نے کہا کہ ساری ایکسرسائز سے یہ ثابت ہوا کہ ادارے نیوٹرل رہ سکتے ہیں، فوج اگر غیر سیاسی ہوتی ہے تو مجھے لڑنا چاہیے یا ان سے خوش ہونا چاہیے، میں لوگوں سے یہ تو نہیں کہوں گا کہ عمرے پر مت جا ؤ جلسے میں آؤ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved