عمران خان کےدورہ روس پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سابق حکومت کے موقف کی تائید کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ موجودہ ملکی حالات میں حکومت کرنا ایک بڑا سیاسی رسک لیا ہے اور میرے خیال میں یہ دھکا کسی نے نہیں دیا، ہم نے خود ہی چھلانگ لگائی ہے۔
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ روس اور یوکرین کی جنگ کے معاملے پر پاکستان کا موقف واضح ہے اس حوالے سے حکومت کی تبدیلی سے مؤقف میں تبدیلی نہیں آئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکز اب علاقائی ممالک ہونے چاہئیں، یورپ کویوکرین کی طرح ہی فلسطین اورکشمیرکےلوگوں کے ساتھ بھی ہونا چاہیے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ فوجی اڈوں کا کوئی مطالبہ میزپر نہیں اور نہ پاکستان ایسا مطالبہ قبول کرے گا۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں حکومت کرنا ایک بڑا سیاسی رسک لیا ہے، میرے خیال میں یہ دھکا کسی نے نہیں دیا، ہم نے خود ہی چھلانگ لگائی ہے، ملک اس وقت انتہائی مخدوش حالت میں ہے، عمران خان مزید 14 ماہ گزارتے تو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خطرہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت یقینی طور پر ناکامی کی طرف جا رہی تھی، ایسا نہیں کہ عوام عمران کا دور اور بدانتظامی بھول گئے، عمران خان کی سلیٹ صاف نہیں ہوئی۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عمران خان کے ارد گرد موجود لوگ دولت جمع کر رہے تھے، ان کا اپنا فنانشل بیک گراونڈ خاصا خراب ہے، اس کی تفصیل میں نہیں جاؤں گا۔