پہلاٹی 20 میچ، بنگلا دیش کا ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ

19  ‬‮نومبر‬‮  2021

پاکستان نےقومی ٹیم میں 4 تبدیلیاں کی ہیں اور پاکستان کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ڈھاکہ میں کھیلے جا رہے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے کپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔محمود اللہ کا کہنا تھا تمیم اقبال اور مشفیق الرحیم کی غیر موجودگی میں نوجوان کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتے، ہم بنگلا دیش کو 140 سے 150 کے اندر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے اور ان کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم دورہ بنگلہ دیش کے دوران تین ٹی 20 میچز اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی ۔ ٹی 20 میچز 19، 20اور 22 نومبر کو کھیلے جائیں گے ۔ پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 نومبر جبکہ دوسرا ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے 8 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ تینوں ٹی 20 میچز ڈھاکہ سٹیڈیم جبکہ پہلا ٹیسٹ میچ چٹو گرام اور دوسرا ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ سکواڈ میں حیدر علی ، محمد نواز اور محمد وسیم کو بھی بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں موقع دیا جا رہا ہے ۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم ، وکٹ کیپر محمد رضوان ، شاہین شاہ آفریدی ، خوشدل شاہ ، فخر زمان ، حارث رؤف شعیب ملک اور حسن علی شامل ہیں ۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved