چینی صدر شی جن پنگ کی صحت کے متعلق تشویش ناک خبر سامنے آ گئی

11  مئی‬‮  2022

عالمی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چین کے صدر شی جن پنگ ایک دماغی مرض سیریبرل انیوریزم میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے  کی رپورٹ کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ کی ایک پراسرار بیماری سے متعلق خبریں 2019ء میں کورونا وبا کے دوران آنا شروع ہوئی تھیں جب وہ اٹلی کے دورے میں لنگڑا کر چل رہے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی کے دورے میں صدر شی جن پنگ کو کرسی پر بیٹھنے کیلئے بھی سہارا لیتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ چینی صدر نے بیجنگ میں ہونے والے سرمائی اولمپکس میں بھی غیر ملکی رہنماؤں سے ملنے سے گریز کیا تھا۔

علاوہ ازیں 2020ء میں چین کے صدر شی جن پنگ کے شینزین میں عوام سے خطاب کیلئے تاخیر سے پہنچنے، آہستہ بولنے اور کھانسنے کی وجہ سے بھی ان کی خرابی صحت کے بارے میں افواہیں گردش کررہی تھیں۔تاہم اب عالمی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ صدر شی جن پنگ ایک دماغی مرض سیریبرل انیوریزم  میں مبتلا ہوگئے ہیں، جس پر انہیں  گزشتہ سال کے آخری ماہ میں ہسپتال میں داخل بھی ہونا پڑا تھا۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ شی جن پنگ نے دماغی مرض کی سرجری کروانے کے بجائے روایتی چینی ادویات سے علاج کرانے کو ترجیح دی تھی جو خون کی نالیوں کو نرم کردیتی ہیں۔سیریبرل انیوریزم دراصل دماغ کی شریان میں غیر معمولی طور پر پھیلنے والے غبارے نما غدود ہیں جو خون کی نالی کی دیوار میں اندرونی پٹھوں کی تہہ کے کمزور ہونے سے بنتے ہیں جس کے باعث دماغ کی خون کی نالی پھٹنے کا خدشہ رہتا ہے۔

چین کی جانب سے صدر شی جن پنگ کی بیماری سے متعلق خبروں پر تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved