کینیڈا عام انتخابات: جسٹن ٹروڈو کی پارٹی نے میدان مار لیا

22  ستمبر‬‮  2021

ابتدائی نتائج کے مطابق 40 فیصد سے زائد پولنگ اسٹیشنز پرجسٹن ٹروڈوکی لبرل پارٹی 156 انتخابی اضلاع میں لیڈ حاصل کر رہی ہے جبکہ کنزرویٹو پارٹی کو 121 انتخابی اضلاع پر سبقت حاصل ہے۔ پارلیمنٹ میں واضح اکثریت کیلئے جسٹن ٹروڈو کی پارٹی کو کم از کم 170 نشستیں حاصل کرنا ہوں گی۔ عالمی انتخابی تجزیہ کاروں کے مطابق کینڈین انتخابات کے ٹرینڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ جسٹن ٹروڈو کی پارٹی کو واضح اکثریت ملنے کے امکانات نہیں ہیں لیکن زیادہ نشستوں کی بدولت جسٹن ٹروڈو اتحادی حکومت بنانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

انتخابات میں جسٹن ٹروڈو کی لبرل پارٹی سے کامیاب ہونے والی 6 پاکستانی شخصیات یاسر نقوی، سمیر زبیری، سلمیٰ زاہد، اقرا خالد، شفقت علی اور پال شیانگ بھی کینیڈین پارلیمنٹ کا حصہ ہوں گی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved