آئی ایم ایف کا الیکٹرانک منی کے استعمال کو محفوظ تر بنانے کی ضرورت پر زور

11  مئی‬‮  2022

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں الیکٹرانک منی (ای منی) کا استعمال بڑھتا جارہا ہے جسے محفوظ تر بنانے کی ضرورت ہے۔

 آئی ایم ایف نے اپنے ایک بلاگ میں کہا ہے کہ جیسے جیسے الیکٹرنک رقم کا استعمال بڑھتا جا رہا ہے اس حوالے سے ریگولیٹرز کو صارفین کے تحفظ پر خصوصی توجہ دینی ہوگی تاکہ الیکٹرانک ادائیگیوں کے نظام کو مربوط اور محفوظ تر بنایا جا سکے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دور میں ای منی کے استعمال میں تیزی آرہی ہے اور مرکزی بینکوں کے ڈیجیٹل کرنسیوں کے نظام، نجی طور پر جاری کردہ سکے وغیرہ اور ای منی کا روزمرہ استعمال آئے روز بڑھ رہا ہے، صارفین اپنی ادائیگیوں اور وصولیوں جبکہ حکومتیں ٹیکس اور واجبات کی وصولی کیلئے الیکٹرانک ادائیگیوں سے استفادہ کرتی ہیں۔

آئی ایم ایف نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ الیکٹرانک پیسہ کے دن بدن پھیلتے کاروبار کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت مربوط اقدامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ صارفین کو مالیات کے برقی نظام کے سلسلے میں تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

ادارے کا کہنا ہے کہ پیسے کے الیکٹرانک نظام میں دن بدن ترقی بعض مشکلات بھی پیدا کر رہی ہے جن سے نمٹنے کیلئے یگولیٹرز صارفین کے تحفظ کے بہترین نظام کو یقینی بنائیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved