دنیا کا وہ ملک جہاں اب کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا، ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ

12  مئی‬‮  2022

شمالی کوریا کی حکومت نے پہلی مرتبہ ملک میں ایک کورونا کیس کی تصدیق کی ہے اور اس کیساتھ ہی ملک بھر میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق شمالی کوریا نے کورونا وبا کے آغاز سے اب تک ملک میں کورونا کیسز کی موجودگی سے انکار کیا ہے تاہم اب کورونا کا ایک کیس سامنے آ گیا ہے اور کورین حکومت نے اس کی تصدیق کی ہے۔
شمالی کوریا کے رہنماءکم جون ان نے کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد ملک میں نیشنل ایمرجنسی نافذ کر دی ہے کیونکہ حکام کا ماننا ہے کہ ملک بھر میں متعدد افراد کورونا وائرس کے ویرئنٹ اومی کرون سے متاثر ہیں۔
شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کورونا وبا کو پھیلنے سے متعلق ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ عالمگیر موذی وباءکورونا وائرس کوپھیلنے سے روکنے کیلئے فوری اورموثر اقدامات کئے جائیں گے۔
رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے پاس کورونا سے بچاؤ کی ویکسین نہیں ہے کیونکہ کم جونگ ان کی حکومت نے عالمی ادارہ صحت، چین اورروس کی جانب سے کورونا ویکسین کی فراہمی کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved