ہیٹ ویو میں شدت کا خدشہ، کہاں اثرات ہوں گے،الرٹ جاری

12  مئی‬‮  2022

سندھ  کےمحکمہ صحت نے صوبے میں ہیٹ ویو کے پیش نظر سرکاری ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

سندھ حکومت نے درجہ حرارت میں غیر معمولی اور مسلسل اضافے کے بعد ہسپتالوں میں فوری طور پر ہیٹ ویو وارڈز بنانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، اسی دوران 15 مئی تک  ہیٹ ویو مزید شدت اختیار کرسکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سب سے زیادہ درجہ حرارت  ڈیرہ غازی خان اور جیکب آباد میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

علاوہ ازیں دادو اور کوٹ ادو میں پارہ 47 ڈگری،ملتان اور خانیوال میں 46 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔

لاہور میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے اور درجہ حرارت 42 ڈگری پر پہنچ گیا ہے،کراچی میں36 ڈگری کی گرمی 41 ڈگری محسوس کی گئی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved