اسلام آباد میں ناجائز تجاوزات مسمار کر کے جنگلات اگانے کا فیصلہ، وزیراعظم نے احکامات جاری کر دئیے

19  ‬‮نومبر‬‮  2021

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاوسنگ، کنسٹرکشن و ڈیویلپمنٹ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں مشیر خزانہ شوکت ترین، وزیر مملکت فرخ حبیب، معاونین خصوصی ملک امین اسلم، ڈاکٹر شہباز گل، چیئرمین ایف بی آر، سروئیر جنرل آف پاکستان، چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ و ڈویلپمنٹ اتھارٹی، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سینیئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے متعلقہ حکام کو کہا کہ صوبائی حکومتیں اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری ناجائز تجاوزات کے خلاف زیر التوا مقدمات کی موثر پیروی کریں، اس کے بعد ناجائز تجاوزات کو ختم کر کے واگزار اراضی پر جنگلات اگانے کا منصوبہ بنایا جائے۔

وزیراعظم نے اجلاس میں تمام صوبوں کو کیڈیسٹرل میپنگ کے ڈیٹا کی سروے آف پاکستان کے ساتھ دو مہینوں میں تصدیق کے عمل کو مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved