عمران خان کےنوجوان پرستارابوبکرکی بنی گالہ میں ملاقات کروادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختون خوا کے ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے لڑکے ابوبکر نے بنی گالہ میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرلی۔
نوعمر پرستار ابوبکر عمران خان سے ملاقات کے لیے ایبٹ آباد جلسے میں آیا تھا، تاہم اس کی عمران خان سے ملاقات نہ ہوسکی، جس پر وہ زار وقطار رویا اور اس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی۔
ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی قیادت نے ابوبکر کی عمران خان سے ملاقات کرادی، اس موقع پر ابوبکر نے عمران خان کو انگوٹھی تحفے میں دی، اور اپنی قمیض پر عمران خان کا آٹو گراف بھی لیا۔