ملک بھر میں بدترین لوڈشیڈنگ، شارٹ فال 4 ہزار 430 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا

12  مئی‬‮  2022

ملک بھر میں توانائی کا بحران سنگین ہونے کے بعد مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، اور شارٹ فال 4 ہزار 432 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  ملک کے مختلف شہروں میں 8 سے 12 گھنٹے کے لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،  جس کے متعلق ذرائع پاورڈویژن کا کہنا ہے کہ ملک بھر  میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار432 میگاواٹ تک  پہنچ چکا ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق  بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 568 میگا واٹ اور طلب 26 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے، جبکہ بجلی کی مجموعی پیداواری صلاحیت 36 ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہے۔

پن بجلی ذرائع سے 5 ہزار 302 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، اور سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 963 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں، نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 12 ہزار 554 میگاواٹ ہے، ونڈ لاور پلانٹس 305 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، بیگاس پاور پلانٹس 164 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں، نیوکلیئر پاور پلانٹس کی پیداوار 2 ہزار 279 میگاواٹ ہے، جب کہ سولر پاور پلانٹس سے بجلی پیدا نہیں کی جا رہی۔

ذرائع پاورڈویژن کے مطابق ملک بھر میں 10 گھنٹے تک بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جبکہ ہائی لاسز والے علاقوں میں 18 گھنٹے تک بجلی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved