کراچی دھماکے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ کو موصول

12  مئی‬‮  2022

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو کراچی دھماکے پر انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس کی ابتدائی رپورٹ موصول ہوگئی ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق دھماکے کی ابتدائی تحقیقات سے بظاہر  آئی ای ڈی سائیکل میں نصب تھا۔رپورٹ کے مطابق دھماکے سے ایک راہ گیر جاں بحق ہوا ہے، جبکہ 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ بم ڈسپوزل ٹیم جائے وقوع کا معائنہ کر رہے ہیں، سی ٹی ڈی حکام بھی جائے وقوع پر موجود ہیں۔

رپورٹ میں پولیس کا کہنا ہے  کہ یہ دھماکہ بیکری کے قریب ہوا، جس کی ہر پہلو سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

یاد  رہے کہ کراچی دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہوئے ہیں۔ گاڑیوں اور املاک کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved