اسلام آباد ائیرپورٹ پر جدہ جانیوالے مسافر سے بڑی مقدارمیں ہیروئن برآمد

13  مئی‬‮  2022

ایئرپورٹس سیکورٹی فورس کی جانب سے  اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کی گی جس کے نتیجے میں اے ایس ایف کے عملے نے جدہ جانے والے مسافر سے 1.034 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی ہے۔

ترجمان اے ایس ایف کا کہنا ہے کہ مسافر احسان اللہ نے ہیروئن بیگ کی تہہ کے اندر کپڑے میں جیب کی طرح سلے 13 چھوٹے پیکٹوں میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ ترجمان اے ایس ایف نے بتایا کہ   کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران  منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ترجمان اے ایس ایف کا مزید کہنا تھا ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی  کارروائی کے لئے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved