کلبھوشن یادیو کے معاملے پر قانون سازی کرکے بھارت کے مذموم عزائم ناکام بنا دیئے، فروغ نسیم

19  ‬‮نومبر‬‮  2021

فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے معاملہ پر قانون سازی کرکے بھارت کے مذموم عزائم ناکام بنا دیئے انکا کہنا تھا کہ کلبھوشن والا مسئلہ نیشنل سیکیورٹی کامعاملہ ہے

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر قانون  نےکلبھوشن کے معاملے پر ان کا مزید کہنا تھا کہ کلبھوشن والا مسئلہ نیشنل سیکیورٹی کامعاملہ ہے،یہ ریڈلائن ہے، آپ کواتنی سمجھ نہیں توآپ کیسےسیاستدان ہیں،کلبھوشن والاآرڈیننس کسی فردواحد کیلئےنہیں ہے ، جوبھی اس کی زدمیں آئےگایہ آرڈیننس اس پربھی لاگوہوگا۔

وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ کلبھوشن والےمعاملےپرپاکستان نہیں بھارت آئی سی جےگیا، اپوزیشن کلبھوشن کے حوالے سے ترمیم پر اعتراضات کررہی ہے، بھارت کی توخواہش تھی کلبھوشن کوریلیزکر دیا جائے، آئی سی جے نے بھارت کی خواہش کومستردکردیاتھا، آئی سی جےججمنٹ جولائی2019پڑھ لیں سب سمجھ آجائے گا۔

فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانا ری پبلک نہیں ایک ذمہ داراسٹیٹ ہے ، پاکستان بل منظور نہیں کراتا تو بھارت کے 2ناپاک عزائم تھے، بھارت آئی سی جے میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرسکتا تھا۔

انھوں نے کہا کہ ہم نے بھارت کے ناپاک عزائم کے جواب میں ان کے ہاتھ کاٹ دیے، یا آپ کوکسی چیزکی تمیزنہیں یعنی آپ سمجھ بوجھ نہیں ہے، آپ سمجھنے کے باوجود جان بوجھ کر یہ کر رہے ہیں توخطرناک ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں


About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved