امپورٹڈ حکومت عوام کو روٹی دینے نہیں بلکہ چھینے آئی ہے، عمران اسماعیل

13  مئی‬‮  2022

سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ امپورٹڈ حکومت عوام کو روٹی دینے نہیں بلکہ چھینے آئی ہے۔

عمران اسماعیل نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ڈالر کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں پر امپورٹڈ سرکار کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے۔انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت کی ناکام پالیسی کی وجہ سے ڈالر کو دن بدن پر لگ رہے ہیں، لندن میں مفرورالدین کی مشاورت صرف عوام پر مہنگائی کا بوجھ ڈالنے کیلئے کی جارہی ہے۔

سابق گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ عوام کو مہنگائی کے من و مٹی دبانے کی تیاریاں ہورہی ہے، امپورٹڈ حکومت عوام کو روٹی دینے نہیں بلکہ چھینے آئی ہے۔عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ ڈالر کی قمیتیں بڑھنے سے ڈیزل اور پیٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوگا، امپورٹڈ حکومت ملک کے معاشی مسائل دیکھنے کی بجائے اپنی معیشت ٹھیک کررہے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved