فیصلہ سازوں کے پاس دو راستے ہیں، اسد عمر

13  مئی‬‮  2022

سابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ فیصلہ سازوں کے پاس دو راستے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ فیصلہ سازوں کے پاس دو راستے ہیں، ایک ریاستی طاقت کے استعمال کا ہے جو عوام اور ریاست میں ٹکراؤ اور معیشت کی تباہی کا راستہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسرا راستہ جلد الیکشن کا اعلان اور بڑے معاشی فیصلوں کا ہے، یہ معاشی، معاشرتی استحکام کا راستہ ہے جس سے جمہوریت بھی مضبوط ہو۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved