سرکاری حج 7 لاکھ سے 10 لاکھ تک پہنچ گیا، درخواستیں بھی کم وصول ہوئیں

13  مئی‬‮  2022

ڈالر اور پیٹرول مہنگا ہونے کے باعث سرکاری حج بھی مہنگا ہوگیا۔

سرکاری حج 7 لاکھ سے 10 لاکھ روپےتک پہنچ گیا اور خرچہ مزید بڑھنےکا بھی امکان ہے۔

وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ رواں سال درخواستیں کم وصول ہوئیں، بینکوں کے ذریعے شام 5 بجے تک 57 ہزار 593 حج درخواستیں جمع ہوئیں اور بینکوں کے ذریعے درخواستیں جمع کرانے کا آج آخری روز تھا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق وقت کی کمی کے باعث حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع نہیں کی گئی، سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی اتوار 15 مئی کو ہو گی۔

حج 2022 میں پاکستان کا کوٹہ 81 ہزار 132 عازمین کا ہے۔ خیال رہے کہ 2019 میں سرکاری حج چار لاکھ 82 ہزار روپے کا تھا۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved