عمران خان کی گرفتاری، وزارت داخلہ سے بڑی خبر آ گئی

13  مئی‬‮  2022

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پر کرپشن کے بہت سے کیسز ہیں، انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے۔

وزیر داخلہ نے شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا  کہ ہر روز فوجی قیادت کو دعوت دینے والے نے آج پالش اور برش اٹھالیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  ایک دن گالی، اگلے دن قوالی، یہ باس اور چپڑاسی کی سیاسی زندگی کی کل کہانی ہے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ اب الیکشن ہی ہوں گے، باس اور چپڑاسی اسی لئے پریشان ہیں، چار سال کالے کرتوت دکھانے والے اب کالی نیت سے بیان بازی کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جھاڑو، گالی، آگ لگا دو، خون خرابہ یہ ان کا ذہنی معیار ہے، اخلاقی دیوالیہ پن کا شکار اس ٹولے نے ملک کو معاشی دیوالیہ پن کی نہج پر پہنچا دیا، ٹی وی سے سیاسی زندگی پانے والے آؤٹ ہونے کے بعد نہ صرف وکٹیں لے کر بھاگ گئے، بلکہ اب پورا سٹیڈیم گرانا چاہتے ہیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved