عثمان ڈار نے گرفتاری کے بعد ویڈیو پیغام جا ری کر دیا

14  مئی‬‮  2022

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عثمان ڈار  نے کہا ہے کہ یہ طوفان اور جنون اب رکنے والا نہیں۔

گرفتاری کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر  پر پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار نے اپنا ویڈیو بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ آج ہمیں سیالکوٹ سے گرفتار کیا  گیا اور پرسنر وین میں ڈال دیا گیا۔

جاری کردہ ویڈیو بیان میں عثمان ڈار نے کہا کہ یہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ایسا کرنے سے  ہمارے دل میں کپتان کے لیے  جو محبت ، جنون اور جذبہ اسکو ختم کردینگے۔انہوں نے کہا کہ کان کھول کر سن لو ہم جیل سے باھر نکل کر ایک بارپھر آزادی کی تحریک چلائے گے اور جلسہ کرینگے، یہ طوفان اور جنون اب رکنے والا نہیں ہے۔عثمان ڈار نے کہا کہ ہم عمران خان سے ساتھ ڈٹ کے کھڑے اور ان کے ساتھ کبھی وفادری نہیں چھوڑیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم عمران خان کی قیادت میں ان امریکہ کے غلاموں کی حکومت  کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کردینگے۔

واضح رہے کہ سیالکوٹ میں پاکستان تحریک انصاف کے آج ہونے والے جلسے کی تیاریوں کے دوران عثمان ڈار سمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved