سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا عثمان بزدارکے استعفیٰ سے متعلق ردعمل سامنے آگیا

14  مئی‬‮  2022

سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پہلی بارسابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے استعفیٰ سے متعلق اپنا ردعمل دیا ہے۔
لاہورمیں بزنس کونسل کے سیمینار کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چوہدری سرور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا استعفیٰ وزیراعظم کی ہدایات کے بعد منظور کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت 6 وزرا اور اسپیکر پنجاب اسمبلی بھی گورنر ہاؤس میں موجود تھے، سب کہہ رہے تھے کہ استعفیٰ منظورکیا جائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری تحریک انصاف ایک نکتے پر تھی کہ پنجاب میں اپنا امیدوار لایا جائے۔
چوہدری سرور نے کہا کہ سیاسی گرمی بھی بہت بڑھ گئی ہے، غیر یقینی صورتحال ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ضرور ادا کروں گا، ایک ہفتے کیلئے دبئی جارہا ہوں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved