شہباز گل نے بلاول بھٹو کی تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے پرچی چیئرمین والد کے جعلی اکاؤنٹس اورمنی لانڈرنگ کا جواب دیں اور سندھ سرکار کی مجرمانہ نا اہلی کا بھی جواب دیں۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ پرچی چیئرمین جعلی طریقے سے حکمرانی کے خواب دیکھ رہے ہیں۔شہباز گل نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے جلسہ عام میں خطاب پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ عمران خان نے کرپشن زدہ چہروں کو بے نقاب کرنے کا عہد کیا تھا۔ پرچی چیئرمین کی بیان بازی سندھ کے حالات سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔وزیراعظم کے معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ پرچی چیئرمین والد کے جعلی اکاؤنٹس اورمنی لانڈرنگ کا جواب دیں اور سندھ سرکار کی مجرمانہ نا اہلی کا بھی جواب دیں۔ شہباز گل نے بلاول بھٹو کی تقریر پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ سندھ کے عوام گزشتہ 13 سال سے سندھ سرکار کے رحم و کرم پر ہیں۔
انہوں نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ زرداری اینڈ کمپنی نے ملک لوٹنے کے علاوہ کسی کام پر توجہ نہیں دی۔ اپنے بیان میں واضح طور پر کہا کہ سندھ کے عوام کو بنیادی سہولتیں تک نہ دے سکنے والے مجرم ہیں۔