پی ٹی آئی سیالکوٹ جلسے سے متعلق مریم نواز کا ردعمل سامنے آگیا

14  مئی‬‮  2022

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ مسیحی برادری چرچ گراؤنڈ میں جلسے کے خلاف ہے اور اسے عبادت گاہ کی توہین قرار دے رکھا ہے۔
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیالکوٹ واقعے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ تمام اقلیتوں کے حقوق کی رکھوالی کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے اور مسیحی برادری احتجاج کر رہی ہے کہ چرچ کی گراونڈ میں جلسہ عبادت گاہ کی توہین ہے۔
انہوں نے پی ٹی آئی قیادت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ کرنا آپ کا حق ہے مگر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی اجازت نہیں ہو گی۔


دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سیالکوٹ میں پولیس گردی پر درعمل دیتے ہوئے کہا عمران خان کے تاریخی جلسوں سے امپورٹڈ حکومت گھبرا گئی، سیالکوٹ میں عثمان ڈار اور دوسروں کو گرفتار کیا ہے۔
اسد عمرکا کہنا تھا کہ قوم اب ڈرنے والی نہیں. سیالکوٹ تیار ہو جاؤ، کپتان آج شام سیالکوٹ آ رہا، پاکستان دیکھ لے گا آج کہ سیالکوٹ اپنے کپتان کے ساتھ کھڑا ہے۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved