اسلام آباد ہائیکورٹ نےگستاخانہ ٹوئٹس کیخلاف حکومت کو اقدامات کرنےکی ہدایت کردی

14  مئی‬‮  2022

اسلام آباد ہائی کورٹ نے توہین آمیز ٹوئٹس کے خلاف درخواست پر  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  پی ٹی اے اور  وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی آئی ٹی کو اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نےہالینڈ کے اسلام مخالف سیاستدان ملعون گیئرٹ ولڈرز کی توہین آمیز ٹوئٹس کےخلاف درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

عدالت عالیہ نے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کے تحفظ کے لیے  پی ٹی اے اور وزارت آئی ٹی کو اقدامات کرنےکی ہدایت کردی۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہےکہ  وزارت آئی ٹی مناسب ایکشن کے لیے وفاقی کابینہ کے سامنے معاملہ رکھ سکتی ہے، سوشل میڈیا پرگستاخانہ موادکی تشہیر کے خلاف عدالتی احکامات پر حکومت عمل درآمد کرے۔

عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار نے مفاد عامہ کا معاملہ اٹھایا ہے،گیئرٹ ولڈرز لگا تار توہین آمیز ٹوئٹس کر رہا ہے، مسلمانوں کے جذبات کے تحفظ کے لیے وفاقی حکومت کو ہدایات جاری کرنا ضروری ہے، پی ٹی اے اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو اس حوالے سے مناسب اقدامات کرنے چاہئیں۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved