بلاول امریکہ کیا کرنے جا رہے ہیں ؟ عمران خان نے بتا دیا

14  مئی‬‮  2022

عمران خان نے بتا دیاکے  بلاول امریکہ کیا کرنے جا رہے ہیں۔

سیالکوٹ میں جلسے سے خطاب کرتے ہو ئے عمران خان نے کہا کہ بلاول امریکہ جارہےہیں ،ان کوپتہ ہےکہ آپ کاچوری کاپیسہ کہاں کہاں پڑاہے؟ بلاول یاد رکھنا ان کی ایجنسیز کو پتہ ہے تمہارے بینک اکاؤنٹ میں کتنے پیسے ہیں،  بلاول تم امریکہ کے سامنے آنکھوں میں آنکھیں ڈالر کر بات نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے یہ جہادہے، زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، میں آپ کے سامنے کھڑا ہوں مجھے کوئی خوف نہیں ہے،ہم ٹرینڈ بھی ہیں اور تیار بھی ہیں۔

پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ حکومت نے سازش کر کے ہمیں بڑے میدان میں جلسہ نہیں کرنے دیا، نواز شریف بزدل ہے، جس نے زندگی میں کوئی ایک کام ایمانداری سے نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنی بیماری کی ایسی اداکاری کی کہ لگتا تھا ابھی مرجائے گا ، مگر جیسے ہی انہوں نے جہاز کی سیڑھیاں دیکھیں تو فوراً اس میں جاکر بیٹھ گئے۔ شریف اور زرداری خاندان نے تیس سال حکومت کی، ہمیں صرف ساڑھے تین سال اقتدار ملا، شہباز شریف کہتا ہے، پاکستانی بھکاری ہیں، اس لیے انہیں امریکی غلامی کرنی پڑےگی۔

سب سے زیادہ مقبول خبریں






About Us   |    Contact Us   |    Privacy Policy

Copyright © 2021 Sabir Shakir. All Rights Reserved